Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

احمد ندیم قاسمی

Description

تفصیل

معروف ترین اُردو شاعر ، افسانہ نگاراور صحافی، مدیر اور کالم نگار۔پیرزادہ سید احمد شاہ اصل نام ۔20 نومبر 1916ء کو سون سکیسر کے گاؤں موضع انگہ ،ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے اور 10 جولائی 2006 ء کو لاہور میں انتقا ل کیا۔شاعری اور افسانہ نگاری سے شُہرت پائی۔ترقی پسند تحریک کے نمایاں مصنفین میں سے تھے۔’’عنقا‘‘ قلمی نام اختیار کیا جبکہ ’’ ندیم‘‘ تخلص تھا ۔1939ء میں بی اے کرنے کے بعد محکمہ آبکاری میں ملازم ہوگئے۔تین سال بعد استعفٰی دے کر لاہور آئے اور خواتین کے ادبی پرچے’’تہذیبِ نسواں ‘‘ا ور بچوں کے مقبول رسالے ’’ پھول‘‘ کی ادارت سنبھالی۔1943ء میں ’’ادب لطیف‘‘ کے مُدیر مقرر ہوئے ۔آزادی کے بعد دوسال ریڈیو پشاور سے وابستہ رہے ،بعد ازاں ’’نقوش‘‘ کے مُدیر ہوئے۔ہاجرہ مسرور آپ کے ساتھ تھیں۔طویل عرصہ ادبی پرچہ’’فنون‘‘ کی ادارت کی۔یہ پرچہ آج بھی لاہور ہی سے شایع ہورہا ہے ۔ معروف ترین شعری مجموعے: رم جھم ۔ شعلہ گل ۔ دشتِ وفا ۔ جلال و جمال ، جبکہ افسانوی مجموعوں میں سناٹا ، آس پاس ، در و دیوار ، چوپال ، گھر سے گر تک ، کپاس کا پھول نہایت مقبول ہوئے۔ریڈیو پاکستان کے رسالے ’’آہنگ ‘‘ میں بھی لکھتے رہے ۔کئی ادبی اعزازات و انعامات حاصل کیے۔ معروف اشعار : ؂ عمر بھر سنگ زنی کرتے رہے اہلِ وطن یہ الگ بات کہ دفنائیں گے اعزاز کے ساتھ ؂ ریت کے بُت نہ بنا اے مرے اچھے فن کار ایک لمحہ کو ٹہر میں تجھے پتھر لا دوں ؂ انداز ہو بہو تیری آوازِ پا کا تھا دیکھا نکل کے باہر تو جھونکا ہوا کا تھا

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share