Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Guitar گِٹار

Name In EnglishGuitar
No name in Urduچھ تارا / قبطار
Pluralsگٹاروں / چھ تارے

Description

تفصیل

گِٹار چھ تاروں پر مشتمل آلۂ موسیقی ہے۔ عام طور پر یہ انگلیوں پر نوکدار اُنگشتری پہن کر یا کسی چھوٹے دھاتی ٹکڑے کی مدد سے بجایا جاتا ہے۔ گِٹار کے تمام تار نچلے حصے سے اوپر کی جانب ایک بَلّی پر سے گزرتے ہوئے اوپر لگی ہوئی چابیوں میں پیوست کردیے جاتے ہیں اور پھر اُن چابیوں کو چلانے سے ان تاروں میں سے مختلف سُر خارج ہوتے ہیں۔ گِٹار کو روایتی لحاظ سے مختلف لکڑیوں سے بنایا جاتا ہے،مثلاشیشم کی لکڑی کا فریم یا دیودارکی لکڑی کا فریم وغیرہ جس پرکسی جانور کی اوجھڑی منڈھی ہوتی ہے۔ آج کل بنائے جانے والے گِٹاروں میں زیادہ تر نائیلون یااسٹیل کے تار استعمال کیے جاتے ہیں۔ صوتی گِٹار (Acoustic Guitars) اور اس جیسے دوسرے آلات کا جسم کھوکھلا ہوتا ہے اور یہ ہزاروں سال سے استعمال کیے جارہے ہیں۔ الیکٹرک گِٹار (برقی چھتارا) 1930 ء میں متعارف کرایا گیا۔ یہ ایمپلی فائر کی مدد سے چلتا ہے اور اس کے سُر برقی انداز ہونے کی وجہ سے بہترین خارج ہوتے ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share