Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Partridge تِیتَر

English NamePartridge
Group of AnimalBird
Pluralتِیتَروِں
Male جی ہاں
Femaleتِیتَری
Baby Animal's Nameبوٹی / بونٹ
Soundکوکلانا
No Urdu Name تیہو / ذرّاج/ کور
Imagehttp://www.flickr.com/photos/23630893@N08/2945111020/

Description

تفصیل

تیتر Phasinidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور درمیانی جسامت کا خوبصورت پرندہ ہے۔ یورپ‘ ایشیا‘ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے علاقے اس کا آبائی وطن ہیں۔ تیتر زمین پر ہی اپنا گھونسلا بناتا ہے۔ مختلف بیج اور اناج اس کی بنیادی غذا ہیں۔ برصغیر میں یہ دو مختلف رنگوں میں پایا جاتا ہے۔ بھورے رنگ کے تیتر کو دکھنی تیتر کہتے ہیں جو کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے اور کالے پروں والے تیتر کو اعلیٰ نسل کا تیتر سمجھا جاتا ہے‘ بہت کم یاب ہے۔ شوقین افراد اس پرندے کو پالتے ہیں، ان کے مختلف مقابلے بھی منعقد کرائے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ انہیں آپس میں لڑایا بھی جاتا ہے۔ تیتر اور بٹیر کے گوشت کو دنیا کا لذیذ ترین گوشت قرار دیا جاتا ہے اور نہایت ذوق و شوق کے ساتھ بھون کر کھایا جاتا ہے۔ اس کا عبرانی نام "کور" ہے۔ چکور بھی تیتر کی ایک قسم ہے۔ یہ چالاک اور تیزرفتار پرندہ ہے۔ اس کا شکار بھی آسان نہیں۔ بائیبل کے مطابق تیتر دوسروں کے انڈے چُرا کر خود سیتا تھا اسی لئے بے انصافی سے دولت حاصل کرنے والے کو تیتر سے منسوب کیا جاتا ہے۔ یونانی میتھالوجی کے مطابق تیتر اس زمانے میں زمین پر وارد ہوا جب دیوتا Daedalus نے اپنے بھتیجے Perdix کو حسد کی بنا پر زمین پر دے مارا۔ کرسمس کے 12 دنوں میں اس پرندے کی شبیہہ بنا کر جشن میں شامل کیا جاتا ہے۔ اردو زبان میں کسی بے وقوف آدمی کو جب کوئی اہم ذمہ داری دے دی جاتی ہے جس میں دولت کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے تو ایسے شخص کے لئے ایک محاورہ مشہور ہے۔ ’’تیتر کے منہ میں لچھمی‘‘۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share