Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Weaver Bird بَیَا

English NameWeaver Bird
Group of AnimalBird
Pluralبَیَاؤں
Male جی ہاں
Femaleبَیَائن / چڑیا
Baby Animal's Nameبوٹی / بونٹ
Sound چہچہانا
No Urdu Name جولاہا چڑیا
Imagehttp://www.flickr.com/photos/exfordy/2955187062/

Description

تفصیل

بَیَا عصفوری نسل سے تعلق رکھنے والا چھوٹا سا پرندہ ہے جو گانے والی چڑیا سے مشابہ ہے۔ اس کی چونچ مخروطی ہوتی ہے۔ اس پرندہ کی زیادہ تر نسلیں افریقہ کے ریگستانی علاقوں میں پائی جاتی ہیں البتہ چند اقسام برصغیر / ساؤتھ ایشیا اور آسٹریلیا میں بھی پائی جاتی ہیں۔اس کے خاندان کو buffalo, sparrow, typical اور widow weavers میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بَیَا کی بعض اقسام میں نر بَیَا کا رنگ ہلکا سرخ‘ پیلا اور سرمئی پایا جاتا ہے جبکہ اس پرندے کا بنیادی رنگ ہلکا پیلا ہوتا ہے۔ اس کی کچھ اقسام ایسی بھی ہیں جن کا نر افزائش نسل کے زمانے میں اپنا رنگ بدل لیتا ہے۔ بَیَا! برصغیر کے ہرے بھرے میدانی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ اپنے خوبصورت بُنے ہوئے گھونسلوں کے حوالے سے جو کہ درختوں کی شاخوں پر نیچے کی جانب لٹکے ہوتے ہیں‘ نہایت مشہور ہے۔ یہ پرندہ عموماً ایسے درختوں کی شاخوں پر اپنے گھونسلے بناتا ہے جو پانی پر جھکی ہوتی ہیں۔ بَیَا کی لمبائی عموماً پندرہ سینٹی میٹر تک پائی جاتی ہے۔ جھنڈ کی صورت میں اس پرندے کی پرواز قابل دید ہوتی ہے۔ دھان کی فصل اس کی مرغوب غذا ہے۔ اس پرندے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کا نر ہی گھونسلا بُنتا ہے۔ اس گھونسلے کی لمبائی تقریباً 20-60 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے جسے بنانے کے لئے بَیَا عموماً 500 پھیرے لگاتا ہے۔ شوقین افراد اس پرندے کو باقاعدہ پال کر سدھاتے ہیں اور کرتب سکھا کر اس کا لطف اٹھاتے ہیں۔ مثلاً ایک چَھّلا کنویں کی تہ کی جانب پھینکا جاتا ہے اور بَیَا پلک جھپکنے میں اس چَھّلے کو پانی میں جانے سے پہلے ہی اُچک لیتا ہے۔ بعض شعبدہ باز بھی اسے پال کر سدھاتے ہیں اور اس کے ذریعے چھوٹی سی توپ چلواتے ہیں یا ہینٹی پھرا کر تماشائیوں کو محظوظ کرتے ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share