Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Lark لوا ۔ لال

English NameLark
Group of AnimalBird
Pluralلوے ۔ لالوں
Male جی ہاں
Female لالی
Baby Animal's Nameبوٹی / بونٹ
Sound چہچہانا
No Urdu Name پدڑی / لاط / چڑیا
Imagehttp://www.flickr.com/photos/42136435@N05/6188717968/

Description

تفصیل

لوا / لال عصفوری (Passerine) نسل کا ایک چھوٹا اور خوش آواز پرندہ ہے جس کی چونچ اور پر سُرخی مائل ہوتے ہیں اور ان پر خوشنما سفید و سیاہ چَتیاں پائی جاتی ہیں جن کی بنا پر یہ اپنے آپ کو باآسانی زمین پر اور جھاڑیوں میں چھپالینے (Camouflages) میں کامیاب رہتا ہے۔ یہ چڑیا Alaudidae خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کی تمام اقسام یورپ، ایشیا اور افریقہ کے علاوہ شمالی اور مشرقی آسٹریلیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔ سوائے ایک نسل کے جو ساحلی لوا (Shore Lark) کہلاتی ہے۔ یہ نسل شمالی امریکہ کے ساحلی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ اس نسل کی چڑیاؤں کو سینگ دار لوا (Horned Lark) کہا جاتا ہے کیونکہ اس نسل کی چڑیوں کی گُدی کی جانب سینگ نما پر پائے جاتے ہیں۔ یہ چڑیائیں زیادہ تر گرم مرطوب علاقوں میں بسیرا کرنا پسند کرتی ہیں اور زمین پر یا چھوٹی جھاڑیوں میں سوکھی گھاس سے اپنے گھونسلے تیار کرتی ہیں۔ لوا / لال چڑیائیں چھوٹی اور درمیانی جسامت کی ہوتی ہیں۔ عموماً اس کی سر سے دُم تک لمبائی 12 سے 24سینٹی میٹر (5 سے 8 انچ) اور اس کا وزن 15 سے 75 گرام (0.5 سے 2.6 اونس) تک ہوتا ہے۔ لال واحد ایسا عصفوری پرندہ ہے جس کی چونچ ابتدائی پرورش کے زمانے میں جھڑ جاتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ دوسری چونچ نمودار ہوتی ہے۔ لوا / لال عموماً دو انڈے دیتے ہیں جنہیں نر و مادہ دونوں سیتے ہیں پھر 11-16 دنوں کے اندر اندر ان انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں۔ ادب اور موسیقی کی دنیا میں لال کا تذکرہ اس کی غنائیت کے اعتراف کے طور پر کیا جاتا ہے۔ Sky Lark شمالی یورپ میں‘ Crested Lark اور Calandra Lark جنوبی یورپ میں اپنی خوش الحانی کے باعث موسیقی کی روح سمجھے جاتے ہیں۔ لال کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ نر لال اپنی خوشنما آواز میں گیت گا گا کر مادہ لال کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔ لال کے بارے میں اردو ادب میں بھی خاصا ذکر موجود ہے۔ مثلاً ایک محاورہ ہے ’’چہ پدڑی چہ پدڑی کا شوربہ‘‘ ’’سیر گاہِ شوکتی‘‘ میں ذکر ہے ’’بازار میں جاتا ہوں‘ پنجرے میں لال بکتے ہوئے دیکھتا ہوں اور ان کی لال چونچ سے خدا کی حمد برستے پاتا ہوں۔‘‘ ’’پس پردہ‘‘ (تحریر آغا حیدر حسن) ’’جب باز لال پر جھپٹے گا تو ایسی آواز پیدا ہوگی جیسے ہوا کو تلوار کاٹ رہی ہے۔‘‘ اسی طرح ایک مثنوی میں ذکر ہے ’’اول لالوں کو جنگل سے پکڑ لائے اور پنجرہ کلاں میں سب کو بند کرے۔‘‘ موجودہ دور میں اس چڑیا کی باقاعدہ فارمنگ کی جاتی ہے اور تجارتی مقاصد کے لئے بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share