Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Green Pigeon ہریل

English NameGreen Pigeon
Group of AnimalBird
Pluralہریلوں / ہریلیں
Male جی ہاں
Femaleہریل طوطی
Baby Animal's Nameبوٹی / بونٹ
Soundغُٹرانا / کٹرانا
No Urdu Name لاط / مکھی مار
Imagehttp://www.flickr.com/photos/fryap/5964177084/

Description

تفصیل

ہریل کبوتر سے چھوٹا اور فاختہ کی جسامت كا Columbidae خاندان سے تعلق رکھنے والا پرندہ ہے۔ اس کی اقسام ایشیا اور افریقہ کے علاقوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں ہریل کی 23 مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ اس پرندے کا بنیادی رنگ ہرا ہے اور اس ہرے رنگ کی بنا پر باآسانی پہچان لیا جاتا ہے۔ اس ہرے رنگ کی آڑ میں ہریل اپنے آپ کو درختوں میں پوشیدہ رکھنے میں کامیاب رہتا ہے۔ ہریل کی خوراک میں مختلف اقسام کے پھل‘ بیج ‘ میوے وغیرہ شامل ہیں۔ ہرے بھرے جنگلات اس کی آماجگاہ ہیں۔ اس پرندے کو تین مختلف گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان گروہوں کی تقسیم ہریل کی دُم کی ساخت سے کی گئی ہے۔ پہلا گروہ اپنی لمبی دُم کی بنا پر دوسروں سے منفرد مقام رکھتا ہے۔ دوسرا گروہ درمیانے سائز کی دُم کا مالک ہے جب کہ تیسرے گروہ کی دُم پَچَّر نُما ہوتی ہے۔ ہریل کا گوشت تیتر کے گوشت کی طرح انتہائی لذیذ مانا گیا ہے اور شکاری حضرات اس کو بڑے شوق سے بھون کر کھاتے ہیں۔ ہریل کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ فضا میں اڑنے والے پتنگوں اور مکھیوں کو فضا میں ہی اپنا شکار بنالیتا ہے۔ موجودہ دور میں اس پرندے کی باقاعدہ فارمنگ کی جاتی ہے اور تجارتی مقاصد میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ اردو ادب میں مختلف شاعروں نے اس کی خصوصیات کا ذکر کیا ہے۔ مشہور ہے کہ ہریل زمین پر کبھی نہیں بیٹھتا چنانچہ نظیر اکبر آبادی کہتے ہیں۔ ’’بنے جانور سبز کی صورتیں جیسے باغِ دنیا میں ہریل رہیں‘‘

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share