Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Starling‏ مَینا

English NameStarling‏
Group of AnimalBird
Pluralمَینائیں / مَیناؤں
Maleنَر مَینا
Female جی ہاں
Baby Animal's Nameچُوزہ
Sound چہکنا
No Urdu Nameگُرسَل/ گُل گُچیا
Imagehttp://www.flickr.com/photos/crunch61/3546227818/

Description

تفصیل

مَینا درمیانی جسامت سے چھوٹا پرندہ ہے جو عصفوری (Passerine) نسل کے Stumidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور کوّے کے قبیلے Corvidae سے بھی ملتا ہے۔ مَینا کو بہ اعتبارِ رنگ و ہیئت دو خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے خاندان میں ان کی وہ قسم شامل ہے جو کوّے اور نیل کنٹھ سے بہت مشابہ ہے۔ یہ سیاہ اور سفید رنگ میں پائی جاتی ہے۔ دوسرے خاندان میں مینا کی وہ قسم شامل ہے جس کی آماجگاہ مشرقی اور جنوبی ایشیا کے علاقے ہیں اور یہ بیک وقت کئی رنگوں میں ہوتی ہے اس نسل کی مَیناؤں کے پر چمکدار ہرے یا نیلے رنگ میں پائے جاتے ہیں۔ مَینا کے بازو اور پیر مضبوط ہوتے ہیں جس کے بل بوتے پر یہ پرندہ بھرپور اڑان لیتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ میدانی علاقوں میں رہنا پسند کرتی ہے۔ اس کی غذا کیڑے مکوڑے اور پھل وغیرہ ہیں۔ مَیناؤں کی کچھ نسلیں انسانی آبادیوں کے نزدیک بکثرت پائی جاتی ہیں۔ یہ زمین پر‘ جھاڑیوں کے اندر یا کسی کھوہ میں اپنے گھونسلے بنا کر رہتی ہے۔ اس کے انڈے نیلگوں مائل سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔ مَینائیں شور مچانے میں بڑی مشاق ہیں۔ خطرے کے وقت یہ نہایت کریہہ آواز میں چلاتی ہیں البتہ پرسکون حالت میں نہایت سُریلی آوازیں نکالتی ہیں۔ اس پرندے کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ انسان سے جلد مانوس ہوجاتا ہے اور انسانی زبان بھی سیکھ لینے میں مہارت رکھتا ہے۔ مشہور واقعہ ہے کہ ایک شخص نے خلیفہ ہارون الرشید کے دربار میں ایک ایسی مینا پیش کی جس نے پورا قرآن سنا دیا۔ مینا کی جو سب سے چھوٹی نسل پائی جاتی ہے اس کی لمبائی 15 سینٹی میٹر اور وزن 34 گرام تک ہوتا ہے جب کہ اس کی سب سے بڑی نسل جو Mino dumontii ہے اس کا منہ اور چونچ زرد رنگ کا ہوتا ہے‘ اس کی سر سے دُم تک کی لمبائی 30 سینٹی میٹر تک پائی جاتی ہے جو زیادہ بھی ہوسکتی ہے اور اس کا وزن 225 گرام تک ہوتا ہے مگر بعض مَینائیں اس سے بھی زیادہ وزن کی ہوسکتی ہیں۔ مینا ایسا پرندہ ہے جو امریکہ میں قطعی طور پر نہیں پایا جاتا اور آسٹریلیا میں بھی کسی کسی علاقے میں پایا جاتا ہے البتہ دنیا کے گرم مرطوب علاقوں میں بکثرت موجود ہے۔ زمانہ قدیم سے ہی انسان نے بعض پرندوں سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا ہے اور انہیں پالنا اور سدھانا انسان کا محبوب مشغلہ رہا ہے۔ ان میں سے بعض پرندے نمود و نمائش اور شکار کے لئے پالے جاتے ہیں البتہ طوطا‘ مَینا اور بُلبُل ایسے پرندے ہیں جنہیں چھوٹے بڑے تمام افراد صرف محبت کی غرض سے پالتے ہیں اور انہیں باقاعدہ کچھ بولنا بھی سکھایا جاتا ہے۔ لوگ ان سے باتیں کرکے خوشی اور لذت حاصل کرتے ہیں۔ اردو کلاسیکل ادب میں ’’توتا مَینا کی کہانی‘‘ کا اپنا ایک منفرد مقام ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share