Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Dove فاختہ

English NameDove
Group of AnimalBird
Pluralفاختاؤں
Maleنر فاختہ / فاختوڑا / گھوگا / گر گچیا
Female جی ہاں
Baby Animal's Nameچُوزہ
Soundکُوک / تسبیح
No Urdu Name گھوگی / پنڈک / فاختوڑی / گل گچی / گُر گچی
Imagehttp://www.flickr.com/photos/vidterry/2273497144/

Description

تفصیل

فاختہ Columbidae خاندان سے تعلق رکھنے والا پرندہ ہے جو Columbiformes کے قبیلے سے منسلک ہے جس میں تقریباً 300 اقسام کے جانور شامل ہیں۔ بڑی حد تک فاختہ اور کبوتر ایک دوسرے سے ملتی جلتی شباہت اور جسامت کے حامل ہیں۔ طبعی طور پر فاختہ چھوٹی نسل کا پرندہ ہے اور کبوتر جسامت میں فاختہ سے بڑا ہوتا ہے۔ کبوتر اور فاختہ دونوں کے جسم مضبوط ہوتے ہیں۔ گردن اور چونچ چھوٹی ہوتی ہے اور یہ ایک جیسے گھونسلے بنا کر رہتے ہیں۔ فاختہ کی خوراک میں پودوں کے بیج‘ پھل اور دوسری اجناس شامل ہیں۔ فاختہ کی مختلف اقسام دنیا کے تقریباً ہر حصے میں پائی جاتی ہے مگر اس کا آبائی علاقہ اندومالیا اور آسٹریلیا کے میدان ہیں۔ عموماً یہ پرندہ ایک وقت میں دو انڈے دیتا ہے اور نر اور مادہ دونوں باری باری اس کو سیتے ہیں۔ تقریباً اٹھائیس دنوں میں ان انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں۔ فاختہ کے گلے میں ایک تھیلی سی ہوتی ہے جسے پوٹا کہا جاتا ہے۔ یہ غذا کو مخصوص گلوکوز / دودھ نما سیال مادّہ میں تبدیل کرتا رہتا ہے جس کے ذریعے نر اور مادہ دونوں اپنے بچوں کو بذریعہ چونچ غذا فراہم کرتے ہیں۔ فاختہ کی بعض نسلیں جسامت میں بہت بڑی ہوتی ہیں۔ خاص طور پر نیوگنی اور ترکی میں جو نسلیں ہیں اُن کی لمبائی پچاس سینٹی میٹر اور وزن ایک کلو گرام تک ہوتا ہے۔ جبکہ اس کی چھوٹی نسل Columbina کا وزن 22 گرام اور لمبائی 13 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share