Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Eagle / Kite چیل

English NameEagle / Kite
Group of AnimalBird
Pluralچیلوں / چیلیں
Maleچِیلا
Female جی ہاں
Baby Animal's Nameچُوزہ
Soundچِلیانا/ چیخنا/ چلانا
No Urdu Name زغن
Imagehttp://www.flickr.com/photos/febenodsigns/3113077890/

Description

تفصیل

چیل کا شمار شکاری پرندوں میں کیا جاسکتا ہے۔ یہ پرندوں کی Falconiforms نسل سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کا خاندان Accipitridae ہے۔ اس کی مختلف اقسام ہیں اور یہ تمام اقسام شکل و صورت اور جسامت میں ایک دوسرے سے مشابہت رکھتی ہیں۔ چیل اپنی نسل کے دوسرے شکاری پرندوں سے قدرے مختلف ہے۔ یہ کوے کے مقابلے میں بڑی جسامت کا پرندہ ہے۔ اس کے بازو لمبے ، پَر چوڑے اور پھیلے ہوئے ہوتے ہیں جو اس کو مختلف سمتوں میں تیزی سے اڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کی ٹانگیں عقاب یا باز وغیرہ کی نسبت کمزور ہوتی ہیں اور چونچ بھی ان پرندوں کی نسبت خاصی چھوٹی ہوتی ہے۔ چیل کی بینائی البتہ بہت تیز ہوتی ہے۔ اور وہ اپنے شکار کو بلندی سے بھی بخوبی دیکھ لیتی ہے۔ چیل کی پرواز میں ایک ٹھہراؤ اور دلکشی کا خاص عنصر پایا جاتا ہے جو دیگر پرندوں سے اسے منفرد بناتا ہے۔ یہ اپنے پر پھیلائے‘ فضا میں‘ گھنٹوں تیرتی رہتی ہے۔ چیل کے حوالے سے اردو زبان میں کئی محاورے اور اصطلاحات رائج ہیں۔ مثلاً ’’چیل کے گھونسلے میں ماس کہاں‘‘ ’’چیل کی طرح جھپٹنا‘‘ ’’چیل کی نگاہ رکھنا‘‘ ’’چیل کی طرح چلانا‘‘ وغیرہ وغیرہ۔ مومن خان مومن کا ایک مشہور شعر ہے۔ ’’شورِ زاغ و زغن ہے سمع خراش اب کہاں بلبل و غزل خوانی‘‘

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share