Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Swallow ابابیل

English NameSwallow
Group of AnimalBird
Pluralابابیلیں (ابابیل)
Male جی ہاں
Femaleابیلہ
Baby Animal's Name چوزہ
Sound سیٹی بجانا
No Urdu Name اِبّالہ ، ابیل ، ابل
Imagehttp://www.flickr.com/photos/goingslo/4646960920/in/photostream/

Description

تفصیل

ابابیل عصفوری نسل کے پرندوں سے تعلق رکھتا ہے جس کا خاندان Hirundinidae ہے۔ اس درجہ بندی کی اصل وجہ یہ ہے کہ یہ پرندہ فضا میں اڑتے ہوئے بھی اپنا شکار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ چھوٹے چھوٹے کیڑے مکوڑوں کا شکار کرتا ہے چونکہ اس کے بازو لچکیلے اور لمبے ہوتے ہیں نیز یہ ہلکی پھلکی جسامت کا پرندہ ہے لہذا نہایت سُبک رَو ہوتا ہے۔ اگرچہ اس کے پَر لمبے اور چونچ چھوٹی ہوتی ہے مگر دہانہ کافی کشادہ ہوتا ہے۔ اس کی ساخت سلنڈر نما ہے‘ ٹانگیں اتنی چھوٹی ہوتی ہیں کہ یہ چل نہیں سکتا البتہ بیٹھنے کے لئے ٹانگیں استعمال کرتا ہے۔ نر کی دُم مادہ سے تقریباً اٹھارہ فیصد زیادہ لمبی ہوتی ہے۔ اس کے ہر بازو میں 9 پر ہوتے ہیں جبکہ دُم 12 پروں پر مشتمل ہوتی ہے۔ ابابیل کی لمبائی 10-24cm اور وزن 10-60 gm ہوتا ہے۔ اڑان کے دوران اس کی عمومی رفتار 30-40 کلومیٹر تک ہوتی ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 50-65 کلومیٹر تک ہوسکتی ہے۔ ابابیل کی ایک قسم Barn Swallow کہلاتی ہے جو ساری دنیا میں پائی جاتی ہے۔ اس کے پروں کا رنگ گہرا نیلا یا ہرا ہوتا ہے۔ یہ اپنا شکار سمندر اور جھیلوں وغیرہ کی سطح کے اوپر اڑنے والے کیڑے مکوڑوں کو بناتا ہے اور بڑے بڑے گھاس کے میدانوں اور جنگلوں میں بھی شکار ڈھونڈ لیتا ہے اور وہیں بسیرا بھی کرلیتا ہے۔ نیوزی لینڈ کے علاقے میں یہ 1920ء میں پہنچا اور 1950ء میں وہاں اس کو اپنی نسل کی افزائش کے بے پناہ مواقع حاصل ہوئے جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں اس کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔ ابابیل کی ایک خاص صفت یہ ہے کہ یہ اپنی مادہ کو اپنے گیتوں اور خوبصورت پرواز سے متاثر کرتا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share