Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Rooster / Cock مُرغا

English NameRooster / Cock
Group of AnimalBird
Pluralمرغے / مرغوں / مرغان
Male جی ہاں
Female مرغی
Baby Animal's Name چوزہ
Soundکُکڑوں کوں
No Urdu Nameدیک ، دجاج، ککڑ، چرگ
Imagehttp://www.flickr.com/photos/bagsgroove/5522629195/

Description

تفصیل

Cock‘ یعنی مرغے کے لئے برطانیہ میں جو اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اُسے Cockerel کہتے ہیں۔ جدید دور میں امریکہ کے زیر اثر جو انگریزی زبان میں تجرید کی جارہی ہے اس کے تحت اس اصطلاح کو بدل کر Rooster کا لفظ رائج کیا گیا ہے۔ یہ دونوں اصطلاحات نر مرغ کو ظاہر کرتی ہیں اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ صرف لفظ Cock ہر پرندے کے نر کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے Cock Sparrow ۔ جبکہ Cockerel یا Rooster کی اصطلاح اس مرغ کو ظاہر کررہے ہیں جس کا تعلق Hen یا Chicken سے بنتا ہے۔ مرغا اپنی کئی صفات کے لحاظ سے انسانوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے۔ بنیادی طور پر یہ ایک جفاکش‘ بہادر اور لڑاکا صفات کا حامل پرندہ ہے۔ اس کی بعض نسلیں ایسی بھی ہیں جو لڑائی میں مر تو سکتے ہیں لیکن پیٹھ نہیں دکھاتے۔ یہی وجہ ہے کہ زمانہ قدیم کے مصر میں گال قوم کے بادشاہ جولیس سیزر کی مملکت کے جھنڈے پر مرغے کا نشان موجود تھا۔ آج بھی Denizli اور Wallonia (فٹ بال کلب) کے پرچموں پر مرغ کا نشان موجود ہے۔ چینی تقویم میں بھی ایک ایسا سال ہے جو مرغے کا سال کہلاتا ہے اور اس کی وجہ مرغ کے اندر پائی جانے والی بے شمار صفات ہیں جس سے یہ تصور کیا جاتا ہے کہ مرغے کے سال میں پیدا ہونے والا ہر بچہ ان ہی بہترین صفات و کمالات کا مالک ہوگا۔Cockerel یا Rooster کے ایک معنی نگران / نگہبان کے ہیں اور یہ صفت مرغے میں بدرجہ اتم موجود ہے۔ یہ اپنے Flock کی مکمل نگرانی اور نگہبانی کرتا رہتا ہے۔ روایتی طور پر یہ صبح صادق کے وقت بانگ (اذان) دیتا ہے جو صبح کی عبادت کا وقت مانا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں بعض مرغے صرف اس لئے پالے جاتے ہیں کہ ان کے ذریعے افزائش نسل ہو۔ Hatcheries میں بھی اسی مقصد سے مرغ پالے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ شوقین حضرات اچھی نسل کے مرغوں کو پالتے ہیں اور بعض افراد مرغوں کی لڑائی بھی کراتے ہیں اور ان لڑائیوں میں بھاری شرطیں باندھی جاتی ہیں اور سٹہ بھی کھیلا جاتا ہے۔ مرغ مختلف جسامتوں اور مختلف رنگوں میں پائے جاتے ہیں۔ بعض مرغے بیک وقت کئی کئی رنگوں کے ہوتے ہیں البتہ ایک چیز جو سب میں مشترک ہے وہ ان کی جسمانی ساخت جس میں سر کے اوپر تنی ہوئی اور گردن کے نیچے لٹکی ہوئی سرخ رنگ کی کلغی ہے ۔ سر کے اوپر پائی جانے والی کلغی کو مرغ کا تاج کہتے ہیں۔ اردو زبان میں مرغ کے حوالے سے بعض اصطلاحات اور محاورات کافی مقبول ہیں مثلاً ’’مرغے کی ایک ٹانگ ہونا‘‘ ’’بانگ مرغ‘‘ مرغے کی طرح لڑنا‘‘ ’’مرغا بنانا‘‘ مرغا حلال کرنا‘‘ وغیرہ وغیرہ

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share