Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Parrot طوطا / توتا (اُردو میں طوطا "ت" سے ہے،حمیدی)

English NameParrot
Group of AnimalBird
Pluralطوطے / توتے
Male جی ہاں
Femaleطوطی / توتی (اکثر تُوتی بھی کہا جاتا ہے،
Baby Animal's Nameچُوزہ(کہہ سکتے ہیں) / طفلِ سوا(اُردو) / الرضيع الببغاء(عربی) / طوطي‌ بچه(فارسی)
Sound ٹیں ٹیں کرنا
No Urdu Nameسوا / ببغا
Imagehttp://www.flickr.com/photos/sanjayshetty/185555472/

Description

تفصیل

طوطا(توتا) ایک پرند ہے جس کی ایک اندازے کے مطابق 372 اقسام میں 86 نسلیں ہیں۔ یہ Psittaciformes سے تعلق رکھتا ہے جو گرم اور نیم گرم علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ طوطے کی نسلوں کو بنیادی طور پر تین خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ Psittacidae (عام طوطے)، Cacatuidae (کلغی دار طوطا) اور Strigopidae (نیوزی لینڈ کے طوطے)۔ طوطے عام طور پر دنیا بھر میں پسند جاتے ہیں۔ طوطے کی زیادہ تر اقسام شمالی امریکہ اور Australasia میں پائی جاتی ہیں۔ طوطوں کی شناخت ان کے پَر ، مُڑی ہوئی چونچ مضبوط ٹانگوں اور پنجوں سے کی جاتی ہے (ہر پنچے میں چار انگلیاں ہوتی ہیں جو دو آگے اور دو پیچھے ہوتی ہیں)۔ زیادہ تر طوطے شوخ رنگ کے ہوتے ہیں جب کہ کچھ طوطے رنگا رنگ (ملٹی کلر) ہوتے ہیں۔ طوطوں کی خوراک میں بیج، میوہ، پھل، شگوفہ اور پودے کے دوسرے اجزا شامل ہیں۔ پالتو طوطے عموماً ہری مرچ کھانا بہت پسند کرتے ہیں۔ لوگ انہیں باقاعدہ بولنا بھی سکھاتے ہیں۔ شعبدہ باز اور رمّال حضرات ان کے ذریعے کھیل تماشے بھی رچاتے ہیں۔ رمّال اس کے ذریعے فال نکالتے ہیں اور شعبدہ باز طوطوں کے ذریعے ایک چھوٹی سی مصنوعی توپ چلواتے ہیں۔ برصغیر میں پایا جانے والا طوطا عموماً ہرے رنگ کا ہوتا ہے۔ کبوتر سے چھوٹی جسامت کا یہ پرندہ ہے جس کے بازو کے پروں پر لال رنگ کے نشان پائے جاتے ہیں اور چونچ بھی لال ہوتی ہے طوطے کے گلے میں ایک دھاری ہوتی ہے جسے كنٹھا کہا جاتا ہے۔ لوگ انہیں گھروں میں شوق سے پالتے ہیں۔ اردو زبان میں طوطے پر بے شمار محاورات اور ضرب الامثال موجود ہیں جن میں ’’طوطا چشم ہونا‘ طوطا پالنا‘ ہاتھوں کے طوطے اُڑنا‘ طوطے کی طرح آنکھیں پھیرنا‘ طوطے کی سی ناک ہونا‘ اسی طرح ’’نقار خانے میں طوطی کی صدا ہونا‘‘ وغیرہ وغیرہ۔ طوطے پر اردو زبان میں کلاسیکل کہانیاں بھی شامل ہیں۔ جیسے ’’طوطا مینا کی کہانی‘ ٹی وی ڈرامہ سیریل ’’توتا کہانی‘‘ اردو ادب کا سرمایہ کہلاتی ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share