Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Penguin پینگوئن

English NamePenguin
Group of AnimalBird
Pluralپینگوئن
Male جی ہاں
Femaleمادہ پینگوئن
Baby Animal's Name چوزہ
Soundہارن
No Urdu NameNo name in urdu
Imagehttp://www.flickr.com/photos/antarcticabound/5220534077/

Description

تفصیل

پینگوئین Sphenisciformes ترتیب میں Spheniscidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ پانی میں رہنے والا جانور ہے۔ یہ ایک ایسا پرندہ ہے جو اُڑنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ پینگوئن کی بہت ساری اقسام ہیں جن میں بڑی جسامت کی قسمیں ہیمسفیئر اور خاص طور پر انٹارکٹیکا میں پائی جاتی ہیں۔ اُن کی زندگی کا بیشتر حصہ سمندر کے پانیوں میں سفر کرتے گزرتا ہے۔ پینگوئین کی پشت اور گردن کالی اور سامنے کا حصہ سفید رنگ کا ہوتا ہے۔ اس کے پیروں کی انگلیاں بطخ کے پیروں کی طرح ایک جھلی سے منسلک ہوتی ہیں جو تیرنے میں چپو کا کام کرتی ہیں۔ اسی طرح اس کے بازو بھی چھوٹے اور چپو نما ہوتے ہیں۔ پینگوئن کی وہ قسمیں جو سرد علاقوں میں رہتی ہیں‘ جسامت میں تقریباً 1.1 میٹر (3.71 انچ) اونچی اور ان کا وزن 35 کلو گرام (75 پونڈ) تک ہوتا ہے جبکہ اس کی چھوٹی نسلیں جن کی پشت نیلے رنگ کی ہوتی ہے انہیں Fairy Penguin کہتے ہیں یہ 40 سینٹی میٹر (16 انچ) اونچی اور ان کا وزن ایک کلو گرام (2.2 پونڈ) تک ہوتا ہے۔ پینگوئن کی یہ نسلیں زیادہ تر گرم پانیوں کے علاقوں میں رہتی ہیں یہاں تک کہ استوائی خطے تک میں پائی جاتی ہیں۔ پینگوئن کی خوراک میں کرل، مچھلی اور دوسرے آبی جاندار ہیں جو وہ سمندر کے اندر سے ہی حاصل کرلیتا ہے۔ پینگوئن بڑے بڑے جھنڈ (گروہوں) کی صورت میں رہتے ہیں۔ اکثر و بیشتر یہ خشکی پر کھڑے رہ کر گھنٹوں آفتابی غسل کرتے رہتے ہیں اور اس کے بعد دوبارہ سمندر میں تیرتے ہوئے اگلی منزل کی جانب سفر پر نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ انٹارکٹیکا‘ جنوبی امریکہ کے انتہائی جنوبی حصوں میں‘ غیر آباد جزائر اور نیوزی لینڈ وغیرہ کے جزائر میں جہاں برف باری رہتی ہے شوق سے ڈیرہ ڈالتے ہیں اور اپنی افزائش نسل بھی انہی علاقوں میں کرتے ہیں۔ ایک کہاوت کے مطابق پینگوئن نیوزی لینڈ کے پرانے باشندے کہلاتے ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share