Description
تفصیل
نیفرون یونانی زبان کے لفظ " نیفرو" سے نکلا ہے جس کا مطلب یونانی زبان میں " گُردہ" ہے،اسی لیے عربی اور فارسی "علم الابدان" کی کتابوں میں " نیفرون" کو " مزاج" لکھا گیا ہے، کیونکہ فارسی یا عربی میں گُردے کو "مزاج" کہا جاتا ہے۔
یہ بہت ہی چھوٹی چھوٹی ساخت کی نالیاں ہوتی ہیں۔ انہیں گُردوں کا فعلیاتی یونٹ یا "فعلی اکائی" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نالیاں خون سے فاسد مادوں کو اکٹھا کرکے پیشاب بناتی ہیں۔ نیفرون کا آخری حصّہ ایک اور نالی Collected Ducts میں کُھلتا ہے۔ پیشاب کو یوریٹر کے ذریعے مثانے میں چھوڑتی ہیں اور وہ مثانے سے ہوتا ہوا پیشاب کی نالی کے ذریعے خارج ہوجاتا ہے۔
نیفرون (عربی: کلیون. انگریزی: nephron) گردے کے ساخت اور عمل کی بُنیادی اِکائی ہے۔ اِس کا اوّلین کام خون کو تقطیر کرکے جسم میں پانی اور دوسرے حل پذیر مادوں جیسے نمک کی مقدار کی تضبیط کرنا ہے۔ دورانِ تقطیر، یہ خون سے ضروری مواد جذب کرکے غیر ضروری مواد کو پیشاب کی صورت میں خارج کردیتا ہے۔ یہ جسم میں خون کا حجم و دباؤ کو باقاعدہ رکھتا ہے۔