Description
تفصیل
عربی اسم موئنث ، لُغوی معنی بیٹھنے کی جگہ ، دُبر ، کُون،مُبرز۔
لاطینی زبان میں مقعد کو "ring" or "circle" کے نام دیے گئے یعنی براز کی فراغت کے لیے گول سُوراخ۔
مَقعَد جو غذا کی نالی کا آخری حصّہ ہوتا ہے جو بیرونی وطر پر مقعد کے سوراخ پر کُھلتا ہے۔ مقعد کی ساخت بڑی آنت (معاء غلیظ) جیسی ہوتی ہے۔ یہ فضلے میں بلغم شامل کرتا ہے تاکہ مقعد کے عضلات Sphincters میں سے فضلہ بآسانی گزر کر خارج ہو سکے۔ یہ عضلات دراصل سُکڑنے اور سِمٹنے والے عضلاتی چھلّے ہوتے ہیں جو آنت کو مسلسل خالی رہنے سے بچاتے ہیں۔ بڑی آنت‘ مقعد کے عضلاتی کھنچاؤ اور شِکمی دیوار کے ارادی کھنچاؤ کے ذریعے مقعد کا حصّہ پھول جاتا ہے اور اس کے عضلات ڈھیلے پڑجاتے ہیں اور فضلہ خارج ہوجاتا ہے۔