Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Arabian Paratha عربی پراٹھا

English NameArabian Paratha

Description

تفصیل

مشرق میں عرب ممالک سے متعارف یہ پراٹھا نہایت لذیذ اور مُرغن غذا ہے۔ اس کا مواد تیار کرنا ایک فن کا درجہ رکھتا ہے۔اس مقصد کے لیے بہترین میدہ کو دودھ میں گھولا جاتا ہے اور ساتھ میں چینی یا کوئی دوسرا میٹھا حسبِ ضرورت شامل کردیا جاتا ہے، پھر پھینٹا ہوا انڈا اس میں شامل کر کے دیر تک یک جان کیا جاتا ہے تاکہ تمام اجزاء آپس میں اچّھی طرح مِل جائیں ۔ یہ سارا مواد لزوجی شکل میں( شہد کی طرح) تیار ہو جاتا ہے۔ پھر فرائی پان یا توے پر تھوڑا سا کوئی بھی روغن گرم کر کے کسی بڑے چمچے کے ذریعہ تیار شُدہ مواد کی کچھ مقدار ڈال کر فرائی پان کو ہلکا سا ہلایا جاتا ہے تاکہ یہ گاڑھا مائع توے کی سطح پر پھیل جائے ۔اس کے بعد روٹی یا پراٹھے کی طرح اس کو پَلٹا جاتا ہے اورسُرخ ہونے پر توے سے اُتار لیا جاتا ہے۔ یہ انتہائی لذیذ روٹی ہے ۔اس پراٹھے کو کسی بھی سبزی،ترکاری یا سالن کی ضرورت نہیں ہوتی۔چاے کے ساتھ یا یُوں ہی کھایا جاسکتا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share