Description
تفصیل
وہ (اللہ) جو بندوں کے اچھے کاموں کو نہایت سراہنے والا ہے اور خوش ہو کر انہیں بہترین انعامات سے نوازتا ہے۔
سورۂ رحمٰن میں بارہا ارشاد ہوتا ہے:
"اور تُم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائو گے؟"
بندے پر لازم ہے کہ وہ اپنے رب کی تمام نعمتوں کا تشکر ادا کرے اور اُن نعمتوں کی قدردانی بھی کرے۔اللہ تعالٰی اُسی(بندے) کو نوازتا ہے جو اُس کی نعمتوں کا شُکر بجا لاتا ہے اور اُن عطا کردہ نعمتوں کی قدر کرتا ہے۔