Word of the dayآج کا لفظ

Martello

استقلال

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: قائم رہنا

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Thunder بادل کی گرج، بادلوں کی گڑگڑاہٹ، بادل کا گرجنا، بجلی کا چمکنا

English NameThunder

Description

تفصیل

بادلوں کے ٹکرانے سے بَیَک وقت جو آواز اور برقی رَو پیدا ہوتی ہے اُسے ’’بادل کی گرج‘‘ کہتے ہیں۔ اِس کا انحصار بادلوں کے ٹکرانے کی نوعیت اور سُننے والے کے فاصلے پر ہوتا ہے۔ یہ دھماکا کبھی بہت زوردار اور واضح چمک کے ساتھ ہوتا ہے اور کبھی اِس کا بالکل اُلٹ۔ بادلوں کے ٹکراؤ کی وجہ سے دباؤ اور حرارت میں اچانک جو اضافہ ہوتا ہے یہ بہت تیزی کے ساتھ ایک محدود دائرے میں ہوا کے دباؤ میں اضافہ کردیتا ہے۔ نتیجے کے طور پر ہوا کے دباؤ میں یہ اضافہ ہوا کا ایک جھٹکا سا پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے دھماکا ہوتا ہے اور اسی کو ’’بادلوں کا ٹکرانا یا گرجنا‘‘ کہا جاتا ہے۔آسمانی برقی رَو دیکھنے اور دھماکے کی آواز سُننے کے دورانیے سے برقی رَو کا فاصلہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔ ابتداء میں اسے بادلوں کا ٹکراؤ سمجھا جاتا تھا۔ 19ویں صدی میں یہ تصور پیش کیا گیا کہ اس آسمانی برقی رَو کی وجہ سے ایک خلاء پیدا ہوجاتا ہے۔ 20ویں صدی میں اس بات پر اتفاقِ رائے ہوگیا کہ بادلوں کی گرج ہوا میں ایک زبردست جھٹکے سے شروع ہوتی ہے۔ اس پورے عمل میں حرارت میں جو غیرمعمولی تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے بیرونی دائرے میں اس کا پھیلاؤ بڑھتا جاتا ہے اور قرب و جوار کی سَرد ہوائیں آواز کی رفتار سے زیادہ تیزی کے ساتھ اُس کی جگہ لے لیتی ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share