Description
تفصیل
جیٹ بَوٹ وہ کشتی ہے جو پانی میں کسی انجن کی مدد سے چلتی ہے اور یہ انجن اس کشتی میں پچھلی جانب لگا ہوتا ہے۔ کسی پاور بوٹ یا موٹر بوٹ کے برعکس اس کو آگے دھکیلنے والے پَر پانی میں اس کے نیچے یا پھر پچھلی جانب ہوتے ہیں۔ جیٹ بوٹ میں پانی کھینچنے کے لئے اندر کی جانب ایک پمپ لگا ہوتا ہے جو پانی کو ایک ٹونٹی کے ذریعے خارج کرتا ہے۔جیٹ کشتی کہنے کو تو ایک کشتی ہے لیکن اس میں بَیَک وقت پچیس سے چالیس مسافر باآسانی سوار ہو سکتے ہیں۔یہ تیز رفتار ترین کشتی ہے جسے "سُپر سانک بَحری چھوٹا جہاز " سمجھ لیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔اپنی تیز رفتاری کے باعث یہ کشتی نُما جہاز مُسافروں میں نہایت مقبول ہے۔