Description
تفصیل
کَشتی ایک بَحری سواری ہے جو کسی بھی حجم یا ساخت کی ہوسکتی ہے اور نہر ، جھیل ، دریا یا بَسا اوقات سمندر میں با سہولت پار اُترنے کا ذریعہ ہے۔کشتی کو عموماً دو چپّوئوں کی مدد سے کھیتے ہیں لیکن اب خود کار انجن والی کشتیاں ( موٹر بوٹس ) بھی ایجاد کی جاچکی ہیں جو سمندروں کا سینہ چیرتی ، اپنی منزل مقصود تک پہنچتی ہیں۔"کشتی" خالص فارسی زبان کا لفظ ہے جو فارسی الاصل " کَشت" سے ماخوذ ہے،جس کے معنی "کھینچنے " کے ہیں۔