Description
تفصیل
ٹینک اسلحہ بردار جنگی گاڑی ہے جس میں ٹریک( رَوِش) لگی ہوتی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ دشمن کی برّی فوج کو براہ راست فائر کرکے تباہ کرنے کے لئے بنایا گیا تھا۔ یہ انتہائی طاقت ور اور براہِ راست فائر کرنے والی زمینی اسلحہ بردار گاڑی ہے، دیگر اسلحہ بردارجنگی گاڑیوں میں ٹینک سب سے نمایاں بھی ہے۔ٹینک کی بناوٹ بنیادی طور پر " توپ" کے اصول کے مطابق ہے لیکن دونوں کا عمل جنگ کے زمانہ میں دشمن فوجوں پر گولہ باری ہی ہے۔