Description
تفصیل
برفانی گاڑی (سِنو موبائل) زمین پر چلنے والی سواری ہے اس میں ایک یا دو رَبر کی پٹِّیاں لگی ہوتی ہیں۔ ایک اسٹیرنگ بھی ہوتا ہے۔ یہ برف پر چلانے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس کو چلانے کے لئے سڑک اور پگڈنڈی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ زیادہ تر سنو موبائل دو اسٹروک والے گیسولین یا پیٹرول کے احتراقی انجن کی طاقت سے چلتی ہیں۔برف گاڑی میں پیچھے کی جانب ایک بلیڈ نُما ساخت برف کو ہٹانے اور گاڑی کا راستہ بنانے کے لیے بھی لگائی جاتی ہے۔اس گاڑی کو بھی موٹر سائیکل(اسکوٹر) کے اصول کے مطابق چلایا جاتا ہے۔