Description
تفصیل
"وین" وہ گاڑی ہے جو سازوسامان اور بہت سارے افراد کی نقل و حرکت کےسلسلے میں استعمال کی جاتی ہے۔ عام طور پر یہ ایک مستطیل (ڈبہ) کی شکل کی گاڑی ہوتی ہے جس میں چار پہیئے لگے ہوتے ہیں۔وینیں زیادہ تر اسکول ،کالج یا یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اور آفس کے افراد کے زیرِ استعمال رہتی ہیں۔اس کے علاوہ کرائے پر پکنک اور پارٹی کے لیے بھی باآسانی مل جاتی ہیں۔وین کی بناوٹ چونکہ لمبائی کے رُخ پر ہوتی ہے اس لیے اس میں دو قطاروں میں آگے پیچھے کئی سیٹوں کو نصب کیا جاتا ہے تاکہ سواریاں " سِیٹ بائی سِیٹ" سفر کرسکیں، عموماًاسی لیے "وین " میں مسافروں کی دھکّم پیل اور بھِیڑ بھَڑَکّا نہیں ہوتا۔