Description
تفصیل
ٹرک بھاری سامان کی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی بڑی موٹر گاڑی ہے۔ ٹرک کی جسامت‘ قوت اور ہئیت کافی بڑی ہوتی ہے ۔تجارتی طور پر استعمال ہونے والے ٹرک بہت بڑے اور طاقتور ہوتے ہیں۔ یہ بلندی یا پہاڑ پر سازوسامان لے جانے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ جدید ٹرک گیسولین اور ڈیزل انجن دونوں طرح سے چلتے ہیں ۔ تجارتی مقاصد میں عموماً ڈیزل والے ٹرک استعمال ہوتے ہیں۔