Description
تفصیل
ایک پہیہ کی سائیکل، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ اس میں ایک پہیہ لگا ہوتا ہے اور یہ انسانی قوت کی مدد سے چلتی ہے۔ فریم کے دونوں جانب ایک ایک پیڈل ہوتا ہے،سوار اپنے دونوں پیروں کی قوّت سے اپنا توازن قائم رکھتے ہوئے اس ایک پہئیے والی سائیکل کو انتہائی مہارت سے چلاتا ہے۔اکثر و بیشتر برطانیہ کے کچھ سرکسوں میں یہ سائِکل "جوکر" چلا کر ناظرین کا دل بہلاتے اور اُن سے اپنے فن کی داد پاتے ہیں۔ایک پہئیے والی سائِکل چلانا انتہائی مہارت کا کام ہے اس لیے بغیر مشق کیے اس کی سواری انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے۔