Word of the dayآج کا لفظ

Martello

لطف و کرم

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: حق اور فضل

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Roomal رُومال

English NameRoomal
No name in Urduدست مال /مِندیل

Description

تفصیل

رومال کپڑے کا چوکور کپڑا جو اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ اسے تہہ کر کے حضرات اپنے لباس کی جیب میں رکھ لیتے ہیں تاہم خواتین کا رومال نسبتاً زیادہ چھوٹا اور دیدہ زیب ہوتا ہے جسے وہ اپنے پرس( ہینڈ بیگ) میں رکھتی ہیں۔ یہ چھوٹے چھوٹے بہت سارے کاموں میں استعمال ہوتا ہے۔ رومال چہرے،گردن یا بازوئوں پر سے دُھول مٹّی صاف کرنے یا پسینہ پونچھنے میں بھی استعمال ہوتا ہے مشرقی روایتی انداز کے تحت رومال کاڑھے جاتے تھے اور مشرقی لڑکیاں اپنے محبوب کو یا اپنے منگیتر کو (جس سے اُن کی نسبت قرار پائی ہو) اپنے ہاتھ سے گُل بُوٹے کاڑھ کر رومال تیار کر کے بھجوایا کرتی تھیں۔ اسی طرح سلسلۂ جنبانی کی باقاعدہ رسم میں رقعہ جات بھی ریشمی رومال میں باندھ کر پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔ آج کل مغرب میں ٹِشو پیپر کا رواج بہت زیادہ ہو گیا ہے مگر رومال کی اہمیت اور افادیت اب بھی برقرار ہے اور مشرقی روایتی تہذیب کا حصہ ہے۔ رومال کی ایک قسم وہ ہے جو مذہبی طبقہ نے اختیار کر رکھی ہے ایک خاصہ بڑا چوخانے والا کپڑا جس کے چاروں کناروں پرجھالریں بھی ہوتی ہیں اسے کاندھوں پر ڈالا جاتا ہے اور کئی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ رومال اس طبقہ کی پہچان ہے۔ اس رومال کو "انگوچھا" کہا جاتا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share