Word of the dayآج کا لفظ

Martello

لطف و کرم

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: حق اور فضل

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Bushirt بُشرٹ

English NameBushirt
No name in Urduکُھلی شرٹ /گول دامن والی شرٹ

Description

تفصیل

بُشرٹ یا بُش شرٹ دراصل اوپن شرٹ سے ملتا جلتا ایک لباس ہے، اس کا دامن گول ہوتا ہے مگر گریبان سینے تک بنایا جاتا ہے، جس میں بٹن لگے ہوتے ہیں، تیرہ ذرا چوڑا اور کالر عام قمیص کے کالر سے ڈھیلا رکھا جاتا ہے، زیادہ تر ایسے افراد اسے استعمال کرتے تھے جو اپنے بھدّے جسم کی بناء پر پتلون کے ساتھ اوپن شرٹ نہیں پہننا پسند کرتے تھے کیونکہ اوپن شرٹ پتلون کے اندر کرنی پڑتی ہے جبکہ بُش شرٹ پتلون سے باہر رکھی جاتی ہے جس کی بناء پر جسم کا بھدّا پن نمایاں نہیں ہوتا۔البتہ بعض نوجوان اور شوقین افراد بھی اس کا استعمال کرتے رہے ہیں، نئے دور میں ٹی شرٹ نے اس کی جگہ لے لی ہے اور بش شرٹ کا استعمال خاصا کم ہوگیا ہے۔ آج سے 70 سے لے کر 80 سال پہلے تک بُش شرٹ / پتلون کا رواج عام تھا اور دفاتر وغیرہ کا غیر اعلانیہ سرکاری لباس سمجھا جاتا تھا، مگر اب دور بدل چکا ہے، اقدار تبدیل ہوچکی ہیں، پتلون قمیص آج بھی ایک زمانہ استعمال کرتا ہے مگر ٹی شرٹ نے سارے اصول بدل ڈالے ہیں۔ یہاں تک کہ پاکستان میں تو شلوار قمیص کے سیلاب کے آگے روایتی لباس معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share