Word of the dayآج کا لفظ

Martello

لطف و کرم

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: حق اور فضل

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Pagri پَگڑی

English NamePagri
No name in Urduعمامہ / دستار / پگڑ

Description

تفصیل

عام کاٹن کی ایک چادر، جس کی لمبائی کم از کم 3 میٹر تک ہوتی ہے۔ اسے جوڑائی کی جانب سے ہاتھوں کے ذریعے چُنّٹیں ∕ تہیں بناکر سَر کے گِرد لپیٹا جاتا ہے۔ اس کا ایک لمبا سِرا سَر کے پچھلے حصّے سے پیٹھ تک لٹکایا جاتا ہے۔ صاحبِ حیثیت حضرات ∕ معزز افراد پگڑی بڑے اہتمام کے ساتھ باندھتے ہیں اور سَر کے بیچ میں ایک چھوٹی سی ٹوپی بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد کلف لگی چادر جو عموماً ململ یا کسی اور اچھے کپڑے کی بُنی ہوتی ہے استعمال کرتے ہیں۔ راجپوت گھرانوں میں دھوتی کے ساتھ پگڑی کا ہونا لازم و ملزوم ہے۔ پگڑی عزت کی نشانی بھی ہے۔ جَرِی افراد اپنی گردن کٹا دیتے ہیں لیکن پگڑی مخالف کے قدموں میں نہیں ڈالتے۔ گویا یہ مردانگی کی علامت ہے۔ پگڑی برِصغیر کے بے شمار علاقوں میں آج بھی باندھی جاتی ہے جن میں پنجاب، سندھ، راجستھان، یو۔پی وغیرہ کے دیہات شامل ہیں۔ مشائخ میں اس کا رواج عام ہے اس کے علاوہ سرپنج افراد اور کسی خاندان کے سربراہ کی حیثیت سے کسی کو تسلیم کرنے پر بھی اس کے سَر پر پگڑی باندھی جاتی ہے۔ یہ رواج آج بھی برِصغیر کی تہذیب کا ایک امتیازی نشان ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share