Word of the dayآج کا لفظ

Martello

لطف و کرم

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: حق اور فضل

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Lungi لُنگی

English NameLungi
No name in Urduدھوتی / تہہ بند / تہمد / لاچا

Description

تفصیل

لُنگی برِصغیر کے بہت سارے علاقوں کا پسندیدہ اور عام پہناوا ہے۔ کثرت سے لُنگی جہاں استعمال ہوتی ہے اس میں پنجاب ، جنوبی ہند، بنگال، بہار، یو۔پی اور سی پی کے علاقے شامل ہیں۔ یہ مختلف رنگوں میں استعمال ہوتی ہے البتہ اس میں استعمال ہونے والے کپڑے کے دونوں سِرے سلے ہوئے ہوتے ہیں پھر پہنتے وقت اس میں عورتوں کی ساڑھی(ساڑی) کی طرح درمیان میں کپڑے کی تہہ جما کر فال بنائی جاتی ہے اور ناف کے اوپر اس فال کا سِرا اُڑس لیا جاتا ہے۔ لُنگی کا کپڑا باقاعدہ ایک علیٰحدہ قِسم کا حامل ہوتا ہے۔ مشرقِ بعید، جاپان، چین، فلپائن اور کوریا میں بھی اسی شکل کا لبادہ خواتین اور مردوں میں پہنا جاتا ہے۔ اسی طرح افریقہ کے بہت سارے ممالک اسی قسم کے پہناوے کو عام گھریلو زندگی میں استعمال کرتے ہیں اور خاص خاص مواقع پر اس کی نمائش کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ اپنے اپنے خِطّوں اور طرزِ معاشرت کے لحاظ سے اس کے باندھنے کا انداز مختلف ہے۔ اس کا میل عموماً کُرتے کے ساتھ ہوتا ہے۔ کُرتے بھی مختلف علاقوں کے اپنے اپنے رسم و رواج کے لحاظ سے تبدیلی کا مظہر ہوتے ہیں۔ مذہبی کتابوں میں بھی مختلف مذہبی شخصیات اور پیغمبروں کے پہناووں میں لُنگی کا تذ کرہ موجود ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share