Description
تفصیل
یہ جنوبی ایشیأ کا ایک زمیندار قبیلہ ہے۔ نسلی اعتبار سے یہ عرب علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ پنجاب کے شمالی، مرکزی اور مغربی حصوں میں رہائش پذیر ہیں۔ اعوان/علوی کا دعویٰ ہے کہ وہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی غیر فاطمی اولاد ہیں۔ (ان کی کثرت شیعہ نظریات کے برعکس حنفی ( سُنّی ) عقائد پر مشتمل ہے) چنانچہ ان کی اکثریت’’ علوی‘‘ کہلاتی ہے۔ خصوصاً وہ اعوان جو مشرقی پنجاب سے ہجرت کرکے پاکستان آئے ، وہ یہ خطاب/لقب استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ وہ تمام افراد جو اپنے آپ کو علوی کہتے ہیں بنیادی طور پر’’ اعوان‘‘ کہلاتے ہیں۔