Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Murhatta مرہٹہ

English NameMurhatta
Country Origin in EnglishIndia
Country Origin in Urduانڈیا

Description

تفصیل

مرہٹہ’’ راجپوت‘‘ نسل کی ایک شاخ ہے۔ راجپوت نسل میں ان کی معاشرت اور بول چال قطعی مختلف ہے۔ زبان بھی مراٹھی/مرہٹی کہلاتی ہے۔ اسی طرح ان کے بعض رسم ورواج بھی راجپوتوں کی عام نسلوں سے ذرا مختلف ہیں۔ شیواجی مہاراج کی شخصیت ان کے لئے ایک اوتار کا درجہ رکھتی ہے۔ ان کے دور سے قبل تاریخ میں مرہٹوں کا ذکر نہیں ملتا۔ البتہ شیواجی کے قریباً اسّی برس بعد تاریخ کے صفحات پر کئی مرہٹے منظر عام پر نظر آتے ہیں جن میں ’’بالاجی ‘‘، ’’باجی راؤ‘‘ اور’’ آپاجی‘‘ خاصے مشہور گزرے ہیں مگر پانی پت کی تیسری لڑائی میں احمد شاہ ابدالی نے اس طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ پھر تاریخ میں ’’سندھیا ‘‘کا کردار سامنے آتا ہے جس نے کافی عرصہ تک ہندُستان کی سیاست میں اُتار چڑھاؤ پیدا کئے۔ اس کا خاتمہ انگریزوں نے کیا۔ ہندُستان میں مرہٹے آج بھی کروڑوں کی تعداد میں پائے جاتے ہیں اور عہدِ رفتہ کے اثرات آج بھی ہندُستان کی تہذیب پر نمایاں ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share