Description
تفصیل
یہ جوہیا (Johiya) قبیلہ کی ایک شاخ ہے جو پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آباد ہوگئی۔ اس برادری/خاندان یا قبیلہ کے افراد بڑے زمینداروں میں شمار کیے جاتے ہیں جبکہ کاشتکاری سے عام فرد تعلق رکھتا ہے۔ سیاست ان کا مشغلہ ہے نیز تجارت میں بھی عمل دخل رکھتے ہیں۔ البتہ پڑھے لکھے افراد سرکاری ملازمتوں پر بھی فائز ہیں اور عمومی طور پر مذہبی رجحانات کے حامل ہوتے ہیں۔