Description
تفصیل
آرائیں بنیادی طور پر کاشت کار قوم ہے۔ ان کی بڑی تعداد پنجاب میں مقیم ہے کچھ تعداد صوبہ سندھ میں بھی سکونت پذیر ہے۔ یہ کاشت کاری اور زراعت سے بڑی حد تک وابستہ ہیں۔ ان کی کچھ تعداد تجارت سے بھی وابستہ ہے اور چھوٹے پیمانے پر زمینداری میں بھی پائی جاتی ہے۔ زیادہ تعداد مزارعوں اور محنت کشوں پر مشتمل ہے۔ یہ تصور بھی کیا جاتا ہے کہ ان میں سے کئی ایک کے اجداد کا تعلق اُن عربوں سے ہے جو محمد بن قاسم کی فوج میں شامل تھے اور سندھ اور پنجاب میں آباد ہوگئے۔ اس تصور کو اس بات سے بھی تقویت ملتی ہے کہ آرائیوں کی بڑی تعداد سُنّی مسلمانوں کی ہے اور انہی علاقوں میں زیادہ آباد ہیں جو محمد بن قاسم نے فتح کئے تھے۔بعض محققین کے نزدیک ان کی بعض نسلیں’’ جرمن نسلوں‘‘ سے تعلق رکھتی ہیں جس کے افراد سکندرِ اعظم کے زمانے میں اس کی فوج میں شامل تھے اور جب ’’یونانی ثقافت‘‘ کا اثرورسوخ ہندُستان کے شمالی خطوں خصوصاً بلوچستان اور پنجاب پر ہوا تو ایک زمانے تک اس فوج کے کافی افراد سرکاری طور پر انہی علاقوں میں تعینات رہے۔