Description
تفصیل
(بھٹی راجپوت) ، دراصل چند ردانشی(چندر بنسی) راجپوت قبیلہ ہے اور راجپوتوں کی بڑی اقوام میں سے ایک قوم ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ راجپوتوں کے ایک بڑے راجہ’’ یادیو‘‘ ، جس نے’’ یاداوا‘‘ کو ڈھونڈ نکالا تھا ، اس کی اولادوں میں سے ہیں اور یہ پہلا چندر دانشی(چندر بنسی) ہی ان کا’’ جد‘‘ تھا۔ بھٹی دراصل ’’یادیومانشی راجپوت نسل‘‘ سے تھا اور برصغیر کے ہر حصے میں ان افراد کا قیام تھا۔ یہ زیادہ ترپنجاب،جیسلمیر یا سرحدوں کے نزدیک جھونپڑیوں میں قیام کرتے ہیں۔ جس میں بیکانیہ اور چند دیگر تحصیلوں کے حوالے ملتے ہیں۔ ’’جودھپور بھٹی‘‘ اُترپردیش(یو۔ پی ، انڈیا) میں بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ مزید چالیس خاندانوں (گوتراؤں) یا برادریوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ یہ راجپوتانہ کے علاقے کے شاہی خاندانوں میں سے ایک بڑا خاندان ہے۔