Description
تفصیل
چوہان Chauhan:
زمانہ وسطیٰ میں چوہان خاندان نے ہندُستان(برصغیر) کے شمالی علاقہ جات پر حکومت کی ہے۔ قبائل گوترا یعنی جاٹوں، گجروں اور راجپوتوں میں پائی جاتی ہے۔ چوہان دراصل ایک مشہور حکمران ’’مہاراجہ پرتھوی راج چوہان‘‘ کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں جس نے مسلمان بادشاہ محمد غوری کو ترائین کی پہلی جنگ میں شکست دی تھی۔ غوری جنگ میں گرفتار ہوگیا تھا مگر مہاراجہ پرتھوی راج نے اس کی جان بخش دی تھی۔ بہرحال یہ حسنِ سلوک اور رحم دلی کا عمل اسی انداز میں غوری نے چوہان کو لوٹایا اور دوسری جنگ جو ترائین میں لڑی گئی اور اس جنگ میں چوہان بادشاہ کو جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔