Description
تفصیل
یہ بلوچ قبائل کی ایک شاخ ہے جو پاکستان کے علاقہ بلوچستان اور سندھ میں آباد ہیں۔ نظامانی دراصل ’’رند بلوچ قبائل‘‘ کی ایک شاخ ہے اور ایک مشہور شخصیت’’امیر نظام خان‘‘ کی نسل کہلاتی ہے جو نہایت مشہور صوفی بزرگ شمار کئے جاتے ہیں۔آپ اپنے دور کے پہنچے ہوئے صوفی اور معرفانہ کلام کہنے کی صفات کے حامل فرد تھے۔ ان کے پانچ بیٹے تھے جن کی اولاد اور ذریت’’ نظامانی‘‘ کہلاتی ہے۔حضرت نظام خان نظامانی کا مقبرہ ڈیرہ غازی خان میں ہے جو شمالی پنجاب پاکستان میں واقع ہے۔ نظامانیوں کی بڑی تعداد سندھ میں رہتی ہے اور بلوچستان اور پنجاب میں بھی پائی جاتی ہے۔