Description
تفصیل
حضرت امام موسیٰ کاظم، مسلمانوں کے اثناعشری فرقہ کے ساتویں امام گزرے ہیں۔ کاظمی خطاب دراصل موسیٰ کاظم کی اولاد اپنے ’’جد ‘‘کی نسبت سے اپنے نام کے ساتھ، خاندانی طور پر لگاتی ہے۔ موسیٰ کاظم کا سلسلۂ نسبت سات پشتوں کے بعد پیغمبر آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے جاملتا ہے۔ یہ افراد ایران، عراق، فلسطین، ہندُستان اور پاکستان میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔ موجودہ دور میں شیعہ، سُنّی دونوں فرقوں میں ’’ کاظمی‘‘ پائے جاتے ہیں۔