Description
تفصیل
ہندُستان ، پاکستان میں دو طرح کے افراد شیخ ذات میں پائے جاتے ہیں۔ ایک تو وہ ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ ان کے’’ جد‘‘ عرب سے آئے اور یہاں شادیاں کیں اور ان کی نسلیں یہیں رہ بسیں۔ دوسرے وہ افراد ہیں جن کے اجداد نے اسلام قبول کیا چاہے ان کے اجداد ہندو تھے یا بُدھ ، پھر انھوں نے سابقہ رشتوں سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی۔ یہ نو مسلم افراد بھی بڑی تعداد میں اپنے آپ کو ’’ شیخ‘‘ کہلواتے ہیں۔