Description
تفصیل
اود بلاؤ دریائی/سمندری پانی میں پیدا ہونے والا گوشت خور اور دودھ پلانے والا ممالیہ ہے ۔ اود بلاؤ کا خاندان Mustelidae ہے جو ایک وسیع خاندان ہے اور اس میں گوناگوں اقسام کے جاندار پائے جاتے ہیں۔ اس خاندان میں weasels، کیکڑے اور بِجُّو کے علاوہ دوسرے جانور بھی شامل ہیں۔ اود بلاؤ کی 13 اقسام 7 مختلف نسلوں میں دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں۔ اُود بلاؤ کے جسم کی جلد نہایت دبیز، چمکدار اور نرم ہوتی ہے جو پانی کے اندر اس کو خشک رکھتی ہے اور ہوا کو اپنے بالوں کی مدد سے روکے رکھتی ہے اس طرح اُود بلاؤ پانی میں بھی اپنے جسم کی حرارت کو برقرار رکھتا ہے۔ دوسرے آبی ممالیوں کے برعکس اود بلاؤ کے جسم میں چربی کی زائد تہیں نہیں پائی جاتیں۔ اود بلاؤ لمبے پتلے اور سبک رو ہوتے ہیں۔ ان کا دلکش جسم لچکدار ہوتا ہے۔ اُود بلاؤ کی ٹانگیں چھوٹی ہوتی ہیں اور جھلی دار پنجے ہوتے ہیں۔