Description
تفصیل
کینگرو Macropodidae خاندان سے تعلق رکھنے والا جانور ہے ۔ یہ براعظم آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے۔ اس کی چار اقسام ہیں۔ کینگرو کی پچھلی ٹانگیں لمبی اور مضبوط ہوتی ہیں۔ اس کے پاؤں بھی لمبے اور چپٹے ہوتے ہیں ۔ کینگرو کی دُم عضلاتی اور لمبی ہوتی ہے۔ اس کا سر چھوٹا ہوتا ہے۔ کینگرو بڑے جانوروں میں واحد جانور ہے جو اچھلتا ہوا ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتا ہے۔ تھیلی دار جانوروں کی طرح مادہ کینگرو کے ایک تھیلی ہوتی ہے جس میں وہ اپنے بچّے کو بڑا ہونے تک رکھتی ہے۔