Description
تفصیل
بن مانس chimps بھی کہلاتے ہیں۔ pan خاندان سے تعلق رکھنے والے ان جانوروں کی دو اقسام ہیں۔ عام طور پر بن مانس Pan troglodytes کے طور پر جانا پہچانا جاتا ہے۔ بن مانس شمالی اور وسطی افریقہ میں پائے جاتے ہیں۔ یہ چھوٹے قد کے ہوتے ہیں۔ بن مانس Bonobo اور Pygmy کے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ کانگو کے جنگلات میں بن مانس بکثرت پائے جاتے ہیں۔ بن مانس Hominidae خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس میں بندر، گوریلا اور انسان شامل ہیں۔ بعض سائنسی نظریات کے مطابق اکثر ماہرینِ حیوانیات بن مانس کے زمین پر وجود کا عرصہ 6 ملین سال تک بتاتے ہیں۔ بن مانس کی دو اقسام ہیں جو انسانوں سے بڑی حد تک مشابہ ہیں۔ بن مانس جب کھڑا ہوتا ہے تو اس کی اونچائی 1.7 میٹر (5.6 فِٹ) ہوتی ہے۔ اس کا وزن تقریباً 70 کلوگرام (150 پونڈز) تک ہوتا ہے جبکہ بن مانسن جُثّہ میں کسی حد تک نَر سے کم ہوتی ہے۔