Description
تفصیل
بِجُّو Mustelidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے جو بڑے نیولے اور اود بلاؤ کے خاندان سے ہے۔ بِجُّو کی 9 قسموں کو تین ذیلی گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ Melinae (یورشین بِجُّو ) ‘ Mellivorinae (افریقی اور شہد کھانے والا بِجُّو )اور Taxidiinae (امریکن بِجُّو )۔ بِجُّو کی چھوٹی ٹانگیں ہوتی ہیں اور جسم فربہ ہوتا ہے۔ اس کا نچلا جبڑا اوپری جبڑے سے جُڑا ہوتا ہے لیکن کھوپڑی کے نزدیک اُن جبڑوں میں دانت موجود نہیں ہوتے چنانچہ اس کے جبڑے کی ہڈی اترنا ناممکن ہے اور اسی وجہ سے گردن کی حرکت باآسانی ہوسکتی ہے۔ بِجُّو کی یہ خوبی اسے اپنے اختیار کو مستحکم کرنے کا سبب بنتی ہے۔