Description
تفصیل
گوہ چھپکلی کی نسل کا جانور ہے جو وسطی اور جنوبی امریکہ کے علاوہ غرب الہند کے صحرائی خطّوں میں پایا جاتا ہے۔ گوہ کی دو اقسام پائی جاتی ہیں۔ پہلی قسم سبز گوہ (چندن گوہ) کہلاتی ہے۔ یہ مقبول جانور ہے جو بڑے پیمانے پر پایا جاتا ہے جبکہ دوسری گوہLesser Antillean Iguana (پٹڑا گوہ) کہلاتی ہے۔ اس چھپکلی کی دونوں قسموں میں گردن کی کھال لٹکی ہوئی ہوتی ہے۔ یہ کھال گوہ کی ریڑھ کی ہڈی پر سے ہوتی ہوئی دُم تک جاتی ہے۔ اس کی پُشت پر گردن سے دُم تک مخروطی اور نوکیلے کانٹوں نُما اُبھار کا ایک مکمل سلسلہ ہوتا ہے جس کو tuberculate scales کہتے ہیں۔ یہ کانٹے مختلف رنگوں میں بھی ہوسکتے ہیں۔