Description
تفصیل
ہَرَن کستوری Moschus نسل کےArtiodactyls گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ نسل صرف Moschidae گروہ میں شامل ہے۔ یہ سینگوں اور چہرے کے غدود کے اعتبار سے تمام ہَرَنوں سے زیادہ قدیم ہیں۔ یہ زیادہ تر جنوبی ایشیا کے ہرے بھرے جنگلوں ، پہاڑوں کے دامنوں بالخصوص ہمالیہ کے اُترائی جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔ ہَرَن کستوری اپنی جسامت کے اعتبار سے دیگر ہَرَنوں سے مشابہ ہوتا ہے اور اس کی پچھلی ٹانگیں، اگلی ٹانگوں سے لمبی ہوتی ہیں۔ ان کی لمبائی تقریباً 80 سے 100 سینٹی میٹر (31 سے 39 انچ) اور کاندھوں سے 50 سے 70 سینٹی میٹر (20 سے 28 انچ) تک بلند ہوتی ہیں۔ ہرن کستوری کا وزن 7 سے 17 کلو گرام (15 سے 37 پونڈز) کے درمیان ہوتا ہے۔