Description
تفصیل
بن مانس Hominoidea کے سُپر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ بندر کی نسل سے ہیں جن میں انسان بھی شامل ہیں۔ انسان اور گوریلا کے علاوہ اس خاندان سے تعلق رکھنے والے تمام جانور درخت پر پھرتی سے چڑھتے ہیں۔ بن مانسوں کی خوراک میں تمام چیزیں شامل ہیں جن میں پھل، سبزیاں ہیں۔ یہ کبھی کبھار گوشت بھی کھاتے ہیں (خواہ شکار کیا ہوا ہو یا مُردہ) ۔ اس کے علاوہ جو بھی چیز آسانی سے دستیاب ہوجائے وہ ان کی خوراک ہے۔ یہ زیادہ تر افریقہ اور ایشیا میں پائے جاتے ہیں ۔ زیادہ تر بن مانس خطرناک قسم کے ہوتے ہیں۔ بن مانسوں کے بے دردی سے شکار کی وجہ سے ان کی نسل آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہے۔