Description
تفصیل
یہ دودھ پلانے والا جانور ہے جو Myrmecophagidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی غذا چیونٹی اور دیمک ہے۔
تحقیق کے مطابق چیونٹی خوروں کی نسل میں اب تک دریافت کئے جانے والے جانوروں میں سب سے بڑے جانور کی جسامت 4 فِٹ (1.2 میٹر) ہے جو دُم کے علاوہ ہے اور 2 فِٹ (60 سینٹی میٹر) تک اس کی اونچائی ہے۔ اس کا سر سَنکی نُما اور دُم کانٹوں والی ہوتی ہے۔ یہ زیادہ تر مٹیالا ہوتا ہے جبکہ سینے پر کالی دھاریاں پائی جاتی ہیں جو کاندھوں سے ہوتی ہوئی کمر تک آتی ہیں۔
چیونٹی خور جنوبی اور وسطی امریکا کے بڑے رقبے پر پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ یہ گرم مرطوب، دریائی اور دلدلی خطّوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔