Description
تفصیل
بھیڑ چوپایہ، جگالی کرنے والا اور دودھ پلانے والا جانور ہے اور یہ ہماری غذائی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے جبکہ دوسرے جگالی کرنے والے جانوروں کی طرح بھیڑ بھی Artiodactyla گروہ کا رُکن ہے۔ یہ کُھر والا جانور ہے۔ بھیڑ کو ہم زرعی مقاصد کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں ۔ بھیڑ سے اُون ‘ گوشت اور دودھ بھی حاصل کیا جاتا ہے۔
بھیڑ سے حاصل ہونے والی اُون تجارتی مقاصد کے لحاظ سے انتہائی اہم جِنس ہے جس سے انسانی لبادوں کے علاوہ تزئین و آرائش کا کام بھی لیا جاتا ہے۔