Description
تفصیل
گرگٹ (chamaeleonidae) خاندان کا ایک چھوٹا رینگنے والا جانور ہے جو چھپکلی کی نوع سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ اپنے رنگ بدلنے کی صلاحیت کے سبب مشہور ہے۔
گِرگٹ کی خصوصیات میں اس کی زبان بھی ہے جو کُھل کر لمبی ہو جاتی ہے اور اپنے شکار کو خاصے فاصلے سے بھی سمیٹ لاتی ہے جو اس کی لسلسی زبان سے چِپکا رہتا ہے۔ ایک اور خاصیت اس کی آنکھوں کے ڈیلے ہیں جو آزادانہ طور پر ایک دوسرے کے مخالف مکمل طور پر گھوم سکتے ہیں۔ یہ اپنے شکار کو بہت دور سے دیکھ لیتا ہے۔ گرگٹ کی تقریباً 160 سے زائد اقسام افریقہ ، مڈغاسکر، اسپین اور پرتگال کے علاوہ جنوبی ایشیا اور سری لنکا کے تمام علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔