Description
تفصیل
بارہ سِنگھا ہرن کی ایک قسم ہے جس کے شاخ در شاخ سینگ ہوتے ہیں اور یہ اپنے مخالف کو اپنے سینگوں سے قابو کرتے ہیں۔ بارہ سِنگھا آسٹریلیا اور افریقہ کے علاوہ دنیا کے دیگر براعظموں میں پایا جاتا ہے۔ یہ نباتات خور جانور ہے۔ جسمانی اعتبار سے ہرن اور بارہ سِنگھے میں ماسوائے سینگوں کے اور کوئی فرق نہیں۔ دنیا بھر میں بارہ سِنگھوں کی 43 انواع پائی جاتی ہیں جنہیں دو بڑے گروہوں Muntiacinae اور Cervinae میں تقسیم کیا گیا ہے۔