Description
تفصیل
مگرمچھ ، چھپکلی کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے ۔ یہ ایک قوی الجثہ رینگنے والا جانور ہے جو زمین پر رینگتا ہے۔ یہ افریقہ ، ایشیا ، امریکا اور آسٹریلیا میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ مگرمچھ زیادہ تر تالابوں، جوہڑوں، جھیلوں، دریاؤں اور سمندروں میں پلتے بڑھتے ہیں۔ ان کی زیادہ تر خوراک برّی اور بحری حیوانات ہیں۔ یہ پانی میں بہت تیزی سے اور آسانی سے حرکت کرتے ہیں کیونکہ ان کی آنکھیں ، نتھنے اور کان کھوپڑی کی ایک ہی سطح پر واقع ہوتے ہیں۔ ان کے آثار زمانۂ قدیم سے ہی (تقریباً 55 ملین سال) پہلے سے پائے جاتے ہیں۔